محمد تسکین
بانہال// اتوار کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور اتوار شام تک ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے دوطرفہ ٹریفک میں سفر کیا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے پہلے مسافر اور ساتھ ساتھ مال بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی اور معمول کا ٹریفک شام تک بغیر کسی خلل کے جاری تھا۔