عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی صبح کشتواڑ ضلع کے کاندنی علاقے میں رونما ہوئے سڑک حادثے میں چناب برد ہوئی بلیرو گاڑی چھ روز بعد دریا چناب سے بازیاب کرلی گئی تاہم ڈرائیور کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ روز سے ماہر خوطہ خوروں کی ٹیمیں و کرین سے گاڑی کو باہر نکالنے کی کوشش مسلسل کی جارہی تھیںلیکن کامیابی نہیں مل رہی تھی تاہم بالآخر ایتوار کی بعد دوپہر کو فوج کی مدد سے گاڑی کو کرین کےذریعے باہر نکالاگیا۔ اگرچہ ڈرائیور کے لواحقین نے احتجاج بھی کیا ۔ لواحقین نے انتظامیہ کی بے بسی کے بعد ماہر خوطہ خوروں کی ٹیموں کو پنجاب سے لایا تھا جنھوں نے دریا چناب میں پچاس فٹ اندر گاڑی کو ڈھونڈا تھا جسکےبعد اسکو باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی اور ایتوار کوانھیں کامیابی ملی لیکن ڈارئیور کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا تھا جب بلیرو گاڑی زیر نمبر JK17A6082 کشتواڑ سے درابشالہ کی طرف جانےکے دوران کاندنی کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا چناب میں جاگری تھی جسمیں گاڑی کا مالک سندیپ کمار ولد رتن لال ساکن متا موجود تھا ۔