راجاارشاد
گاندربل//گاندربل پولیس نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس شہدا ء کی یاد میں منعقدہ ’پولیس شہدا ءT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ اتوار کو قصبہ لار میں واقع کھیل میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس موقع پر اپنی موجودگی سے کھلاڑیوں اور تماشہ بینوں کو محظوظ کیا۔اس موقع پر سینئر پولیس افسران، سول سوسائٹی کے اراکین، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سنسنی خیز فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئے۔جموں و کشمیر پولیس کے شہدا ء کی قربانیوں کی یاد میں منعقد ہونے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود شعبوں میں مثبت سمت میں منتقل کرتے ہوئے پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔اختتامی تقریب کے دوران ایس ایس پی گاندربل گاندربل خلیل احمد پوسوال نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو غیر معمولی ہنر، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے کھیل سرگرمیاں نہ صرف ان بہادروں کی یاد کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں کو آگے بڑھانے اور سماجی برائیوں سے دور رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔فائنل کا خطاب جیتے والی گاندربل لائنز اور فائنل میچ جیتنے سے چوکنے والی ٹیم رائل ٹریفورڈ لار کو ٹرافیاں اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئی۔تماشائیوں نے اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کھیل سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو مسلسل شامل کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔