عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہم سب کے لیے باعثِ صدمہ اور گہرے دکھ کا باعث ہے۔ یہ جاننے کے لیے ایک جامع تحقیق ناگزیر ہے کہ کس طرح اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد کو اس قدر غفلت کے ساتھ نمٹایا گیا جس کے نتیجے میں یہ المناک واقعہ پیش آیا، اور ذمہ داری کا تعین بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس تحقیقات کے نتائج سے مکمل طور پر آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔ میراعظ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ جان بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس گہرے غم کی گھڑی میں صبر و حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔