عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا نوگام پولیس سٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے سے گہرا دکھ ہوا جس میں 9 قیمتی جانیں چلی گئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھایہ دل دہلا دینے والا واقعہ ان خطرات اور مشکل حالات کو ظاہر کرتا ہے جن میں ہمارے پولیس اہلکار لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
Deeply anguished by the tragic accidental blast at Nowgam Police Station that claimed 9 precious lives and left many injured. This heartbreaking incident lays bare the risks and difficult conditions under which our police personnel serve to keep the rest of us safe. My heartfelt…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 15, 2025
محبوبہ مفتی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔واضح رہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب ایک حادثاتی دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد کی موت جبکہ 32 دیگر زخمی ہوگئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار شامل ہیں۔