عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز اُجالا سیگنس اسپتال کا دورہ کیا اور نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زخمیوں کی صحت کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
ایل جی آج دوپہر جموں سے سرینگر پہنچےاور سرینگر پہنچتے ہی وہ حادثاتی دھماکے میں ہونے والے زخمیوں سے ملنے اسپتال گئے۔ وہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لیے پولیس کنٹرول روم ہیڈکوارٹرز میں تقریبِ تعزیت اور چادر پوشی میں بھی شرکت کریں گے۔
نوگام واقعہ : ایل جی منوج سنہا زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے