یو این آئی
بھوپال //ملک کے کئی علاقوں میں اس وقت پیاز کی قیمت معمول کے مطابق ہے تو کئی علاقوں میں پیاز کی قیمت میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان ہیں۔ مدھیہ پردیش میں پیاز کی قیمت 1 روپے فی کلوگرام تک آ گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت ہونے کے سبب ان کی لاگت بھی نہیں نکل پا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسانوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب کسان سرکاری مدد کا بھی مطالبہ کرنے لگے ہیں۔مندسور ضلع کے پنتھ پپلودا کے کسان ببو مالوی نے بتایا کہ ’’میں نے ایک بیگھہ میں پیاز کی کھیتی کی تھی۔ تقریباً 7-6 کوئنٹل پیاز نکلا ہے۔ لیکن پیاز کی قیمت سن کر یقین نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمت 1.99 روپے کلو تھی، جو 2 روپے فی کلو بھی نہیں ہے۔ اس سے ہمارے منڈی آنے جانے کا خرچ بھی پورا نہیں ہو پاتا۔ مدھیہ پردیش میں پیاز کی قیمتوں میں آئی گراوٹ کو لے کر کانگریس پارٹی نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش میں پیاز کسان خون کے آنسو رو رہے ہیں۔