عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ /جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک سرحدی گاؤں میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد ہوا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، منڈھر سیکٹر کے بالا کوٹ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک کھلے مقام پر مشکوک شیل دیکھااور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔
اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور دھماکہ خیز مواد کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مارٹر شیل برآمد