مشتاق الاسلام
پلوامہ/دہلی کے لال قلعہ کے قریب حالیہ دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کونٹر انٹیلی جنس آف کشمیر (سی آئی کے) نے پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قوئل پلوامہ میں رات دیر گئے چھاپے مارکارروائیوں کے دوران سی آئی کے نے پرنس نبی بٹ، جو محکمہ تعلیم میں استاد ہیں، اور ضیاءالحق ولد عارف اللہ کمار، جو محکمہ فائنانس میں ملازم ہیں، کو حراست میں لیا۔ اسی دوران ترچھ پلوامہ سے محکمہ صحت کے ایک ملازم فدا حسین ولد غلام نبی صوفی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد سے دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا جبکہ تحقیقات تیزی سے جاری ہیں
لال قلعہ دھماکہ کیس : پلوامہ میں تین سرکاری ملازم گرفتار