عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایچ کے ہونڈائی سرینگر نے اپنے شوروم اتھواجن بائی پاس پر نئی آل نیو ہونڈائی’ وینیو‘ کو متعارف کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پرویز اقبال انچارج مارکیٹنگ جموں کشمیر بینک کشمیر ڈویژن تھے۔ اس موقع پر ایچ کے گروپ کے ڈائریکٹرز، ہونڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ کے عہدیداران، بینکر اور میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔ہونڈائیکی نئی گاڑی ’وینیو‘ جدید ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور پرفارمنس کا حسین امتزاج ہے۔عمر یعقوب میر منیجنگ ڈائریکٹر، ایچ کے ہونڈائی نے کہا’’ہونڈائی ’وینیو‘ ہمیشہ سے صارفین کی پسندیدہ SUVرہی ہے جس کی قیمت 7,89,900روپے(ایکس شو روم) سے شروع ہوتی ہے۔جنرل منیجر شبیر احمد بابا نے کہا’’نئی وینیو کا طاقتور اور اسمارٹ ڈیزائن اس کی منفرد شناخت ہے‘‘۔