عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری و ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر نے وزیر کھیل ستیشن شرما کے ہمراہ رڈ پورہ اسٹیڈیم اور غنی میموریل سٹیڈیم میں 1 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ اہم تعمیر و تجدیدی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔رڈ پورہ سٹیڈیم، جوگذشتہ برسوں کے دوران مسلسل اپ گریڈ کیا گیا ، علاقے میں کھیلوں اور نوجوانوں کی مصروفیت کو فروغ دینے کیلئے ان کے مستقل عزم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔گراؤنڈ لیولنگ اور دیوار بندی سے لے کر کھیلوں کی جدید سہولیات کی تنصیب تک،سٹیڈیم میں بہتری کے کئی مراحل گزرے ہیں۔جنرل سکریٹری نے اس موقعے پر کہا کہ اپ گریڈیشن کا نیا مرحلہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں مزید اضافہ کرے گا، جس سے پورے حلقے میں نوجوان کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کو بہتر مواقع میسر آئیں گے۔