یواین آئی
نئی دہلی/کامران اقبال (133 ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں دہلی کو سات وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ ٹیم نے رانجی ٹرافی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دہلی کو شکست دی۔ جموں و کشمیر نے کل کے اسکور دو وکٹ پر 55 پر دوبارہ اننگ کی شروعات، کامران اقبال نے صبح کے سیشن میں تیزی سے سکور کیا۔ انہوں نے اور ونشراج شرما نے تیسری وکٹ کے لیے 82 رنز جوڑے ۔ جموں و کشمیر کی تیسری وکٹ 38ویں اوور میں 134 کے اسکور پر ونشراج شرما 8 کے ساتھ گری۔بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان پارس ڈوگرہ نے کامران اقبال کے ساتھ مل کر اننگز کو مستحکم کیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ جموں و کشمیر نے 43.3 اوور میں تین وکٹ پر 179 رنز بنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ کامران اقبال نے اننگز کے دوران اپنی سنچری مکمل کی۔ کامران اقبال نے 147 گیندوں پر 20 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 133 رنز بنائے ۔ پارس ڈوگرہ 12 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جموں و کشمیر کے بولر عاقب نبی جنہوں نے 35 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دہلی کی جانب سے ہریتھک شوکین نے دو جبکہ منان بھردواج نے ایک وکٹ حاصل کی۔پیر کو جموں و کشمیر کے ونشراج شرما نے دوسری اننگز میں دہلی کو 277 رنز پر سمیٹ دیا۔ دہلی نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے ۔جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں کپتان پارس ڈوگرا106 اور عبدالصمد 85کی شراکت کی بدولت 310 رنز بنائے تھے ۔