عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مفتی اعظم مفتی ناصر لاسلام نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ہونے والے المناک کار دھماکے پر گہرے رنج و غم کا کیا ہے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔
مفتی موصوف نے پریس کے نام جاری اک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر کا ہر فرد اِس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کسی بھی بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔انہوں نے کہاسوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں،۔ اللہ تعالیٰ اس سانحہ کے تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا دہلی واقعے پر اظہارِ رنج