عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/زراعت،دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار کا ماننا ہے کہ بڈگام اور نگروٹہ حلقوں کے لوگ نیشنل کانفرنس پر اعتماد کرکے اس جماعت کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے دہلی کار دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایجنسیاں اس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہانیشنل کانفرنس ہمیشہ جیتنے کے لئے لڑتی ہے، ہم نے اچھے کام کئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ بڈگام اور نگروٹہ کے لوگ ہم پر ضرور اعتماد کریں گے۔دہلی کار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھانیشنل کانفرنس اس کی پر زور مذمت کرتی ہے، اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں، ایجنسیاں تحقیقات ختم کرنے کے بعد لوگوں کے سامنے آئیں گی تب ہی ہم اس پر کچھ کہہ سکتے ہیں۔
بڈگام اور نگروٹہ کے لوگ ہم پر ضرور اعتماد کریں گے: جاوید احمد ڈار