عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پولیس نے منگل کے روز پلوامہ ضلع میں اُس شخص کی والدہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بلایا جو مبینہ طور پر اُس کار کو چلا رہا تھا جودہلی لال قعلہ کے قریب دھماکے میں استعمال ہوئی تھی۔ایک اعلیٰ افسر نے کہا، ’’ہم نے مشتبہ شخص کی والدہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں تاکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے جسمانی اعضا کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جا سکے۔‘‘
ڈاکٹر عمر نبی مبینہ طور پر وہ شخص تھے جو ہونڈائی آئی20 کار چلا رہے تھے، جو پیر کے روز ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ احاطے کے قریب دھماکے میں استعمال ہوئی، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق وہ پلوامہ کے کوئل گاؤں کے رہنے والے ہیں۔مشتبہ شخص کے دو بھائی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ اسپتال گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکے میں ملوث کار کی خرید و فروخت سے وابستہ تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
لال قلعہ کار دھماکہ: مشتبہ شخص کی والدہ کا پلوامہ میں ڈی این اے ٹیسٹ