عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کو گذشتہ سال بڑا منڈیٹ ملا لیکن اس کے بعد نہ صرف بڈگام بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔انہوں نے کہاگذشتہ ایک سال کے دوران عمر عبداللہ نے کبھی بھی بڈگام کا دورہ نہیں کیا، لیکن 50 ارکان اسمبلی لے کر ضمنی انتخابات کے لئے مہم چلا رہے تھے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہانیشنل کانفرنس کو سال گذشتہ بڑا منڈیٹ ملا لیکن اس کے بعد نہ صرف بڈگام بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا، گذشتہ ایک سال کے دوران عمر عبداللہ نے کبھی بھی بڈگام کا دورہ نہیں کیا لیکن 50 ارکان اسمبلی لے کر ضمنی انتخابات کے لئے مہم چلا رہے تھے۔ان کا کہنا تھابڈگام میں کسی بھی مسئلے چاہے وہ پانی، بجلی یا کوئی دوسرا مسئلہ ہو، کو حل نہیں کیا گیا۔
وحید پرہ نے کہابڈگام کے لوگوں کو پی ڈی پی امیدوار کو ووٹ دینے چاہئے تاکہ وہ ایک طرف لوگوں کے کام کرسکیں دوسری طرف عمر عبداللہ کو یہ پیغام بھی جائے کہ جو لوگ منڈیٹ دے سکتے ہیں وہ منڈیٹ چھین بھی سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاسب کو معلوم ہے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کا ایجنڈا کون چلا رہا ہے وہ آغا روح اللہ صاحب کے بیانات میں ناراضگی سے بھی نظر آتا ہے۔
نیشنل کانفرنس نے نہ صرف بڈگام بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا: وحید پرہ