عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/معروف اداکار دھرمیندر کی طبیعت اب مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ یہ اطلاع ان کی اہلیہ اور رکنِ پارلیمنٹ ہیما مالنی نے دی۔ہیما مالنی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ دھرمیندر کے علاج کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور وہ بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کے کنبے اور نجی زندگی کا احترام کریں۔غور طلب ہے کہ بیکانیر کے سابق ایم پی اور آزمودہ کار اداکار دھرمیندر کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں، جس کے بعد ہیما مالنی کو عوامی طور پر وضاحت کرنی پڑی۔
دھرمیندر کی صحت میں بہتری، انتقال کی افواہ پر ہیما مالنی کی وضاحت