عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ہونے والے خوفناک کار دھماکے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔
میر واعظ نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہادہلی میں ہونے والے المناک کار دھماکے سے غمزدہ ہوں جس میں قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاسوگوار خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں،۔ اللہ تعالیٰ اس سانحہ کے تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
میر واعظ عمر فاروق کا دہلی کار دھماکے پر اظہار افسوس