اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ کی گواڑی مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک درجن سے زائد دوکانیں خاکستر ہوئیں ہیں جن میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہےـ
اطلاعات کے مطابق آج صبح چار بجے کے قریب سب ڈویژنل ہیڈکواٹر گندوہ سے تقریباً 6 کلومیٹر کی دوری پر واقع گواڑی بازار میں ایک دوکان سے آگ نمودار ہوئی اور کچھ ہی دیر میں پوری عمارت میں پھیل گئی، اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس ،سیکورٹی فورسز کے اہلکار و فائر ایمرجنسی سروسز کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم اگر کی اس پراسرار واردات میں 12 کے قریب دوکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں ہیںـ تحصیلدار بھلیسہ منیب عمر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ کی ہولناک واردات میں کئی دوکانیں خاکستر ہوئیں ہیںـ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہےـ
واضح رہے کہ گندوہ بھلیسہ میں آج تک پیش آئی آگ کی وارداتوں میں دو سو قریب دوکانات و مکانات جل کر راکھ ہوئیں ہیں اور بھاری پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے.
ڈوڈہ ضلع کے گواڑی بھلیسہ میں آتشزدگی، ایک درجن قریب دوکانیں خاکستر، بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ