جاوید اقبال
مینڈھر //پونچھ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری اپنی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔بی پی پی منکوٹ کی پولیس پارٹی نے معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران بی ڈی او آفس منکوٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس کو ایک سیاہ رنگ کا پلاسٹک بیگ ملا جس میں تقریباً 2.01 گرام ہیروئن نما مادہ موجود تھا۔ملزم کی شناخت سمیر خان ولد محمد رشید خان ساکن دبرج ساگرہ، تحصیل منکوٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی اُسے گرفتار کر کے ممنوعہ شے کو ضبط کر لیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن منکوٹ میں ایف آئی آر نمبر 216/2025زیرِ دفعات 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ پولیس معاشرے کو منشیات کے زہر سے پاک کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس خطرناک رجحان سے محفوظ رکھا جا سکے۔