عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی11 نومبرمنگل کو اسمبلی حلقوں بڈگام اور نگروٹہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میںسرکاری تعطیل ہوگی۔یہ فیصلہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 135B کے تحت لیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق، پولنگ کے دن کو کسی بھی کاروبار، تجارت، صنعتی ادارے، یا دیگر اداروں میں ملازمت کرنے والے تمام افراد کے لیے تنخواہ کی چھٹی کے طور پر سمجھا جائے گا جو ان حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے حقدار ہیں۔ چھٹی کی وجہ سے اجرت میں کوئی کٹوتی یا تخفیف نہیں کی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اس شق کی خلاف ورزی کرے گا اس پر پانچ سو روپے تک کا جرمانہ ہو گا۔ تاہم، یہ قاعدہ کسی ایسے انتخاب کنندہ پر لاگو نہیں ہوگا جس کی غیر موجودگی اس ملازمت کو خطرہ یا کافی نقصان پہنچا سکتی ہے جس میں وہ مصروف ہیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس بامعاوضہ تعطیل کو Negotiable Instruments Act 1881 کے سیکشن 25 کے تحت بھی تسلیم کیا جائے گا