عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے پیر گاندربل ضلع کے بیلہ وسان علاقے کے قریب ہائیڈرو پاور کینال سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی دوشیزہ کی شناخت الفت بانو دخترگل رحمان خان ساکنہ بیلہ وسان کے نام سے ہوئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ مبینہ طور پرلڑکی نے اتوار، 9 نومبر کو نہر میں چھلانگ لگا دی تھی، جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی تھی۔حکام نے بتایا کہ مسلسل کوششوں کے بعد، ٹیم پیر کی صبح نہر سے لاش کو تلاش کرنے اور نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوںنے کہاکہ بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔