عارف بلوچ
اننت ناگ //غیر قانونی کان کنی اور معدنی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف خصوصی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے دوران شب جے سی بی گاڑی سمیت کئی گاڑیاں ضبط کی ہے۔مخصوص اطلاعات پرلارنو علاقے میں پولیس نے 2 ٹریکٹروں کو ضبط کیا جو رائلٹی کی صحیح رسیدوں یا مطلوبہ دستاویزات کے بغیر کان کنی کے مواد کی نقل و حمل کرتے پائے گئے۔ گڈویل میں برنگی نالہ پر ایک الگ کارروائی میں پولیس نے غیر قانونی معدنیات نکالنے میں مصروف ایک جے سی بی مشین اور ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔ڈورو میں پولیس نے دوران شب نالہ ساندررن میں غیر قانونی کام میں ملوث جے سی بی اور ٹپر کو تحویل میں لے کر معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے ضلع بھر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی ہے،پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایک جاری نفاذ کی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد قدرتی وسائل کی حفاظت کرنا اور کان کنی اور معدنی نقل و حمل سے متعلق حکومتی ضابطوں کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔