عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساؤجیاں سیکٹر میں تعینات ایک بی ایس ایف پوٹر پہاڑی سے لڑھک کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے ساتھ سرحدی علاقہ پرال کوٹ میں بطور پوٹر ڈیوٹی کرر ہے ایک نوجوان کا اچانک پاؤں پھسل گیا اور وہ پہاڑی سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں مذکورہ نوجوان کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہوگئی ۔
مقامی لوگوں اور فوج نے نعش کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاںقانونی لوازمات انجام دیکر متوفی کو وارثین کے حوالے کیا جائے گا ۔متوفی کیشناخت مشتاق احمد ولد اکبر ڈار ساکن گنتڑ ساؤجیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
پہاڑی سے لڑھک کر بی ایس ایف پوٹر لقمہ اجل