مقامی ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی اور کاروباری مواقع کو فروغ دینا اہم :کمشنر سیکریٹری
عظمیٰ نیوز سروس
رِیاسی// کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے مذہبی شہر کٹرا میں تین روزہ پشمینہ فیسٹول۔ 2025 کا اِفتتاح کیا۔یہ فیسٹول جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈِی پی) کے تحت مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائلزکے ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹس)کے دفترکی طرف سے کیا جارہا ہے۔جے کے ٹی پی او نے اس ایونٹ کا اہتمام گاندھی شلپ بازار کشمیر ہاٹ سری نگر اور جی آئی فیئر بائیر۔سیلر میٹ بڈگام میں دو بڑے پروگراموں کی کامیاب میزبانی کے بعد کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے نے افِتتاح کے بعدخریداروں اور کاریگروں سے بات چیت کی، اُن کی محنت کو سراہا اور اس اقدام کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول مقامی کاریگروں کی روزی روٹی مضبوط کرنے، ان کی نمائش کو بڑھانے اور قومی سطح پر ان کے مارکیٹ روابط کو وسعت دینے میں نہایت اہم کردار اَدا کرے گا۔ اُنہوں نے جے کے ٹی پی او کی جموں و کشمیر کے دستکاری ورثے کے فروغ کے لئے جاری مستقل کوششوں کی بھی سراہناکی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاستی ندھی ملک بھی موجود تھیں۔ اُنہوں نے جے کے ٹی پی او کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ ستائش اقدام ہماری خطے کی شاندار ثقافتی ورثے اور پشمینہ کو اُجاگر کرنے کی کوشش ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او سدرشن کمار نے اَپنے استقبالیہ خطاب میں تین روزہ پشمینہ فیسٹول۔ 2025 کے بارے میں مختصر خاکہ پیش کیا۔یہ با ت قابلِ ذکر ہے کہ یہ تین روزہ فیسٹول جموں و کشمیر کی قدیم و عظیم دستکاری روایات کوبحال رکھنے اور ان کے فروغ کے لئے جے کے ٹی پی او کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ اِس کا مقصد خطے کے جغرافیکل اِنڈکشن ( جی آئی)سے مصدقہ بہترین پشمینہ مصنوعات کو نمائش میں پیش کرنا اور کاریگروں و دستکاری اداروں کی مہارت کا جشن منانا ہے۔اس فیسٹول کے ذریعے جے کے ٹی پی او کا مقصد بی ٹو بی روابط کو فروغ دینا اور مقامی کاریگروں کو براہِ راست مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اِس میں کٹھوعہ ضلع کی بسوہلی پشمینہ اور سری نگر کی پشمینہ مصنوعات شامل ہیںجو دونوں جی آئی سے تصدیق شدہ ہیں۔ یہ فیسٹول ان مصنوعات کی ثقافتی اہمیت، تاریخی وراثت اور کاریگری کے اعلیٰ معیار کو اُجاگر کرتا ہے۔یہ تین روزہ فیسٹول پشمینہ کی پیچیدہ فنکاری، ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاری کو نمایاں کرے گا۔ یہ نہ صرف کاریگروں کو اپنی خوبصورت تخلیقات پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا بلکہ انہیںہندوستان بھر کے ممتاز خریداروں، ایکسپورٹروں اور ڈیزائن ہاؤسز سے براہِ راست جڑنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔فیسٹول کا مقصد اصلی جی آئی ٹیگ والی پشمینہ کو فروغ دینا اور پورے ہندوستان سے آئے زائد از40ممتاز خریداروں جن میں دہلی، اُتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اُتراکھنڈ، آندھرا پردیش، راجستھان اور مغربی بنگال شامل ہیں اور جموں و کشمیر کے 50پشمینہ کاریگر گروپوں کے درمیان بی ٹو بی روابط استوار کرنا ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ یہ ایونٹ کٹرا کو دستکاری و ثقافتی سیاحت کے اُبھرتے ہوئے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوشش بھی ہے۔پشمینہ فیسٹول۔ 2025 کے ذریعے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) اپنے اس عزم اعادہ کرتاہے کہ وہ خطے کے دستکاری ورثے کے تحفظ، فروغ یافتہ اور جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ کاریگروں، ڈیزائنروں، خریداروں اور صنعتی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر یہ ایونٹ تعاون، اختراعات اوردیرپائی کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے تاکہ پشمینہ بْنائی کی روایتی تکنیکیں اور اس کی ثقافتی اہمیت جدید دور کی منڈیوں میں بھی فروغ پاتی رہیں۔