عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کو ملی ٹینٹوں سے مبینہ روابط کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، برطرف کیے گئے ایس پی اوز کی شناخت عبد اللطیف اور محمد عباس کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں اس سے قبل ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ضلع کٹھوعہ کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محیتا شرما نے دونوں ایس پی اوز کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں اہلکاروں پر ملی ٹینٹوں کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔
ملی ٹینٹوں سے مبینہ روابط کے الزام میں دو ’ایس پی او‘‘ برطرف