عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے پدگام پورہ میں ناکے کے دوران ایک مشتبہ خاتون کو دیکھا جو پدگام پورہ سے اونتی پورہ کی طرف پیدل چل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس کو دیکھ کر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل 421 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ خاتون کی شناخت روبینہ زوجہ عاشق احمد شیخ ساکن زاہد پورہ حول کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر245/2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کو جڑ اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔
اونتی پورہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد: پولیس