عظمیٰ ویب ڈیس
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس کی کائونٹر انٹلی جنس کشمیر (سی آئی کے) یونٹ نے اتوار کو وادی کشمیر کے 6 اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
حکام نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد سے وادی کے 6 اضلاع میں مختلف مقامات پرچھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور سیکورٹی خدشات سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے جاری آپریشن کے ایک حصے کے طور پر مارے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشمیر میں کئی مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے