عظمیٰ نیوزڈیسک
خان یونس (غزہ کی پٹی)// غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اب تک 69,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69,169 ہو گئی ہے جبکہ مزید 170,685 زخمی ہوئے ہیں۔ہلاکتوں میں تازہ ترین اضافے کی وجہ تباہ شدہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد ملبے کے نیچے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں، اور یہ بھی کہ اس سے قبل نامعلوم لاشوں کی شناخت کی وجہ سے۔