جے ڈی انفارمیشن شاہنواز بخاری،ایس پی سجاد بخاری اور کشمیر عظمی کے بارہمولہ نامہ نگار فیاض بخاری کی دادی کا انتقال، مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کا اظہار تعزیت
عظمی نیوز سروس
بارہمولہ//جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سید شاہنواز بخاری، ایس پی سجاد بخاری اور کشمیر عظمی کے بارہمولہ نامہ نگار فیاض بخاری کی دادی سنیچر کو طویل علالت کے بعد اس دارے فانی سے انتقال کر گئیں۔جس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی مقبرہ حاجی بل بارہمولہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
جس دوران بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ادھر مختلف سیاسی ،سماجی ،صحافی اور دینی تنظیموں نے حاجی بل جاکر بخاری خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی۔
اس دوران محکمہ اطلاعات کی ڈائریکشن آفس سرینگر سے ایک وفد نے بخاری خاندان سے تعزیت کیا۔جبکہ ضلع انفارمیشن آفیسر بارہمولہ افتخار نسیم کی قیادت میں محکمہ اطلاعات کی ایک ٹیم نے بھی حاجی بل جاکر بخاری بخاری خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔