عظمیٰ نیوز سروس
جموں// مرکزی حکومت نے 2012 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی اے ایس افسر امیت شرما کو ڈائرکٹر برائے مردم شماری آپریشنز اور ڈائرکٹر آف سٹیزن رجسٹریشن برائے جموں و کشمیر اور لداخ مقرر کیا ہے۔ایک حکم کے مطابق، وزارت داخلہ کی طرف سے سنٹرل ڈیپوٹیشن کے لیے ان کی سفارش کے بعد محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ (DoPT) کی طرف سے کی گئی تقرری، ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوگی۔ان کی مدت ملازمت 31 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی اور سنٹرل اسٹافنگ سکیم کے مطابق اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ افسر کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔