عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کی صبح کم از کم 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جس کی وجہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ حکام کے مطابق، مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے تازہ ترین پروازوں کی معلومات حاصل کریں۔
دہلی ایئرپورٹ نے ایک پوسٹ میں بتایا، ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سسٹم میں تکنیکی مسئلے کے باعث اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈےمیں پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ہماری ٹیم DIAL سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں۔ ہم اس تکلیف کے لیے مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں۔ایئر ٹریفک کنٹرول ایک زمینی نظام ہے جس کے تحت کنٹرولرز ہوائی جہازوں کی زمینی اور فضائی نقل و حرکت کو منظم اور رہنمائی کرتے ہیں۔
دہلی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث 100 پروازیں تاخیر کا شکار