ایجنسیز
نئی دہلی// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے ایک مبینہ غیر قانونی بیٹنگ سائٹ کے آپریشن سے منسلک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سابق کرکٹرز سریش رینا اور شیکھر دھون کے 11.14 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت 1xBet نامی آن لائن بیٹنگ سائٹ کے خلاف کیس میں دھون کی 4.5 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد اور 6.64 کروڑ روپے کے رائنا کے میوچل فنڈ کو ضبط کرنے کا ایک عارضی حکم جاری کیا گیا ہے۔وفاقی ایجنسی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں سابق کرکٹرز نے 1xBet اور اس کے سروگیٹس کے فروغ کے لیے غیر ملکی اداروں کے ساتھ “جان بوجھ کر” توثیق کے معاہدے کیے تھے۔