محتشم احتشام
پونچھ // کرشنا گھاٹی پریمیئر لیگ (دوسرا ایڈیشن) 2025-26 کے پانچویں دن اسپورٹس گراؤنڈ جھلاس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔پہلا میچ (میچ نمبر 8) پونچھ کرکٹ کلب اور سنکھ قلندر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ سنکھ قلندر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15 اوورز میں 103 رنز بنائے۔جواب میں پونچھ کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13.5 اوورز میں 104 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔ شاندار باؤلنگ کے لیے سلمان خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ (میچ نمبر 9) روحس کرکٹ کلب اور اسٹار وائپر کے مابین کھیلا گیا۔ اسٹار وائپر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138/8 رنز بنائے۔ جواب میں روحس کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں صرف 100/8 رنز ہی بنا سکی۔ عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر زاہد علی کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔یہ ٹورنامنٹ ننگی ٹکری بٹالین کی جانب سے کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیر اہتمام آپریشن سدبھاؤنا کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور کھیلوں کے ذریعے علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔منتظمین کے مطابق، شائقین کرکٹ کو اب سولہ نومبر سے شروع ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلوں کا بیصبری سے انتظار ہے، جو اسی میدان جھلاس اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج کے میچوں کو دیکھنے کے لیے 430 افراد نے گراؤنڈ میں براہ راست شرکت کی، جبکہ یوٹیوب پر 4.9 ہزار، سوشل میڈیا پر 3.1 ہزار، اور ’کرک ہیروز‘ ایپ پر 2.6 ہزار ناظرین نے میچوں سے لطف اٹھایا۔