عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک 7 سالہ بچی موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بچی کو اُس وقت موٹر سائیکل نے ٹکر ماری جب وہ کاکہ پورہ کے پاہو علاقے میں اپنے گھر کے باہر سڑک پار کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بچی کی شناخت آریبہ دختر نزیر احمد بھٹ کے طور پر ہوئی ہے، جسے شدید زخمی حالت میں پی ایچ سی کاکہ پورہ لے جایا گیا، جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگرمنتقل کیا گیا۔
اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ـ
پلوامہ میں 7 سالہ بچی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق