عازم جان
بانڈی پورہ //واٹہ پورہ بانڈی پورہ میں آگ کی ایک واردات میں مکان خاکستر ہوا۔آگ جمعرات کو صبح گیارہ بجے ایک مکان سے نمودار ہوئی۔مقامی لوگوں نے فوری طور فائراینڈایمرجنسی سروس کو مطلع کیا اور فائرسروس نے موقعہ پر بروقت پہنچ کرآگ کو پھیلنے سے روکا،تاہم اس دوران مکان کی بالائی منزل کو آگ سے کافی نقصان پہنچا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔