عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 نومبر کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔عمر عبداللہ نے یہ بات نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں نیشنل کانفرنس کی امیدوار شمیم بیگم کی حمایت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
بی جے پی کے ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کے اکتوبر 2024 میں انتقال کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخاب کی ہونے جا رہے ہیں ۔ادھر، انتخابی جلسے کے دوران آڈیو سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث نیشنل کانفرنس کے رہنما کو اپنی تقریر مختصر کرنی پڑی۔جس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کافی غصے میں نظر آئے۔
ضمنی انتخابات: وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا نگروٹہ میں نیشنل کانفرنس امیدوار کی حمایت میں عوامی اجتماع سے خطاب