عظمیٰ ویب ڈیسک
لداخ/لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے جمعرات کو رائزنگ اینڈ ایکسیلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس(آر اے ایم پی) کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اس اقدام کا مقصد لداخ بھر میں ایم ایس ایم ای کی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
یہ جانکاری لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا کے دفتر کےایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیالیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے رائزنگ اینڈ ایکسیلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس(آر اے ایم پی) کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس کی قیادت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا )ای ڈی آئی آئی( کر رہا ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیااس اقدام کا مقصد لداخ بھر میں ایم ایس ایم ای کی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
کویندر گپتا کی رائزنگ اینڈ ایکسیلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس کے نفاذ سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت