عظمیٰ ویب ڈیسک
پٹنہ/بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوپہر تین بجے تک 53.77 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق، جمعرات صبح سات بجے سے 121 اسمبلی حلقوں کے 45,341 پولنگ مراکز پر جاری ووٹنگ میں دوپہر تین بجے تک 53.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ بیگوسرائے ضلع میں سب سے زیادہ 59.82 فیصد جبکہ پٹنہ ضلع میں سب سے کم 48.69 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
اس دوران مدھےپورہ میں 55.96 فیصد، سہرسہ میں 55.22 فیصد، دربھنگہ میں 51.75 فیصد، مظفرپور میں 58.40 فیصد، گوپال گنج میں 58.17 فیصد، سیوان میں 50.93 فیصد، سارن میں 54.60 فیصد، ویشالی میں 53.63 فیصد، سمستی پور میں 56.35 فیصد، کھگڑیا میں 54.77 فیصد، منگیر میں 52.17 فیصد، لکھیسرائے میں 57.39 فیصد، شیخپورہ میں 49.37 فیصد، نالندہ میں 52.32 فیصد، بھوجپور میں 50.07 فیصد اور بکسَر ضلع میں 51.69 فیصد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔