عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر محکمہ مال شدید انتظامی بحران سے دوچار ہے، تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار کے 160 ترقیاتی عہدے کئی سالوں سے خالی پڑے ہیں، جس کے باعث فیلڈ دفاتر کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اور ریونیو سے متعلق اہم کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
ذرائعکے مطابق 152 گرداور، جنہوں نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC) کی جانب سے منعقدہ ریونیو سروس امتحان کامیابی سے پاس کیا تھا، جنوری 2019 سے ’’عارضی نائب تحصیلدار‘‘کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم تمام اہلیت کی شرائط پوری کرنے کے باوجود، ان کی باضابطہ ترقیاں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی میٹنگز میں مسلسل تاخیر کے باعث زیرِ التواء ہیں۔
ایک افسر نے بتایاڈی پی سی کی طویل عرصے سے عدم انعقاد نے نچلی سطح پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے عمل کو تیز کرے۔حکام کا ماننا ہے کہ اگر یہ آسامیاں پُر کر دی جائیں تو نہ صرف انتظامی کارکردگی بحال ہوگی بلکہ 160 نئے پٹواریوں کی بھرتی کا راستہ بھی ہموار ہوگا، جس سے زمین سے متعلقہ اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
جموں و کشمیر محکمہ مال میں 160 نائب تحصیلدار کی آسامیاں خالی، 2019 سے 152 گرداور ترقی کے منتظر