عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت ’چیف منسٹرز اسکیم فار انٹروڈکشن آف ہیریٹیج کورسز‘کو منظوری دی ہے۔یہ اسکیم سرکاری آئی ٹی آئیز/ پالی ٹیکنکز میں 25 یونٹوں میں 7 روایتی کرافٹ کورسز کو بحال کرے گی جن میں 500 طلباء کے داخلے کی گنجائش ہے۔یہ جموں و کشمیر میں ورثے کے تحفظ اور ہنر پر مبنی معاش کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیاجموں و کشمیر حکومت نے اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت چیف منسٹرز اسکیم فار انٹروڈکشن آف ہیریٹیج کورسزکو منظوری دی ہے۔انہوں نے کہااس اسکیم کے تحت 7 روایتی دستکاریوں کے کورسز کو دوبارہ شروع کیا جائے گا جو 25 سرکاری آئی ٹی آئیز/پولی ٹیکنک اداروں میں چلائے جائیں گے جن میں 5 سو طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ وظیفہ اور انسٹرکٹرز کو اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ہنر پر مبنی روزگارکے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت ’چیف منسٹرز اسکیم فار انٹروڈکشن آف ہیریٹیج کورسز‘کو منظوری