غلام نبی رینہ
کنگن/ سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے،واضح رہے گزشتہ روز ہوئی تازہ برفباری کے بعد ٹریفک حکام نے سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک آمدورفت کو بند کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں منی مرگ اور سونمرگ میں مال اور مسافر گاڈیاں درماندہ ہو کر رہ گئی تھیں۔
تاہم بدھ کو موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی باڈر روڈ آرگنائزیشن نے زوجیلا سڑک سے برف صاف کرنے کا کام شروع کیا تھا ، برف ہٹانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹریفک حکام نے شاہراہ پر دونوں طرف سے آمدورفت کو بحال کردیا ۔ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدارنے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منی مرگ اور سونمرگ سے مال اور مسافر گاڈیوں کی آمدورفت کو بحال کیا گیاہے ۔
سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک آمدرفت بحال