عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج ٹرسٹ ایگزیکٹو بورڈ کی دعوت پر حقانی میموریل ٹرسٹ سوئی بگ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر مقامی آبادی اور ٹرسٹیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انداربی نے دارالعلوم کا دورہ کیا اور چنار پر واقع سید شاہ قاسم حقانی صاحب کی درگاہ پر حاضری دی ۔قابل ذکر ہے کہ ا،س دوران وقف بورڈ کی چیرپرسن نے معتدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور بعد ازاں ٹرسٹ کے ایگزیکٹوز سے انتظامات اور ممکنہ ترقیاتی کاموں سے متعلق ضروریات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ درگاہ کشمیر کا ایک انتہائی اہم روحانی مرکز ہے جو ممتاز صوفی بزرگ اور میر سید علی ہمدانی (رح) کی براہ راست اولاد سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وقف بورڈ تمام اقدامات کرے گا تاکہ یہاں نیا شاندار انفراسٹرکچر جلد ہی تعمیر ہو۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وقف بورڈ پورے جموں و کشمیر میں اپنے ترقیاتی اقدامات کو بغیر کسی خلفشار اور انحراف کے جاری ر
ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا سوئی بگ میں حقانی کمپلیکس کا دورہ