عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے منگل کو کہا کہ بی جے پی نے کبھی بھی تاریخی روایت ’’دربار مو‘‘کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی کے باعث اب پورے جموں و کشمیر میں انتظامیہ زیادہ تیز اور مؤثر ہو گئی ہے۔بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کول نے کہا کہ اگرچہ دربار مو بحال کیا گیا ہے، مگر بی جے پی کی توجہ ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر طرزِ حکمرانی پر رہی ہے، نہ کہ محض علامتی اقدامات پر۔
انہوں نے کہاہم کبھی دربار مو کے خلاف نہیں تھے، ہماری تشویش صرف کارکردگی اور شفافیت سے متعلق تھی۔ پہلے فائلوں کو ٹرکوں میں لادنے میں 15 دن اور اتارنے میں مزید 15 دن لگتے تھے۔ اب، ڈیجیٹل نظام کے تحت، دونوں خطوں میں کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتا ہے۔
بی جے پی نے کبھی ’دربار مو ‘کی مخالفت نہیں کی: اشوک کول