عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں مڑہ سب ڈویژن میں جھڑی میلے کا افتتاح کیا اور بابا جیتو اور بووا کوری کی سمادھی پر حاضری دی۔منوج سنہا نے اس موقع پر یاتریوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال اور 4 ماڈیولر بس اسٹاپ وقف کیے اور مرہ سب ڈویژن میں سی ایس آر کے تحت پہلےانڈور اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔بتادیں کہ جموں کے مضافات میں واقع جھڑی گائوں میں ہر سال دس دنوں پر محیط جھڑی میلہ منایا جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہامیں نے آج مڑہ سب ڈویژن جموں میں جھڑی میلے کا افتتاح کیا اور بابا جیتو اور بووا کوری کی سمادھی پر حاضری دی۔انہوں نے پوسٹ میں کہا اس موقع پر یاتریوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال اور 4 ماڈیولر بس اسٹاپ وقف کیے اور مرہ سب ڈویژن میں سی ایس آر کے تحت پہلے انڈور اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔منوج سنہا نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ بے لوث خدمت کے راستے کو اپنانے کا عہد کریں اور بابا جیتو کے تصور کردہ منصفانہ اور مساوی معاشرے کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہاہم مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں کشمیر بنا سکتے ہیں۔منوج سنہا نے میڈیا کو بتایامیں گذشتہ پانچ برسوں سے ہر سال اس میلے میں شرکت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاجموں انتظامیہ نے 2 سو یاتریوں کے ٹھہرنے کے لئے ایک یاتری نواس بنایا ہے۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھڑی میلے کا افتتاح کیا