عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی سے بنگلورو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز پیر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھوپال کی طرف موڑ دیا گیا۔ یہ طیارہ پیر کی رات مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے راجا بھوج ایئر پورٹ پر ہنگامی حالات میں محفوظ طریقے سے اتارا گیا۔ جہاز میں کل 172 افراد سوار تھے۔ایئر پورٹ افسر کے مطابق پرواز (اے آئی سی 2487، اے320 نیو، وی ٹی۔ای ایکس او) کو کارگو ہولڈ میں وارننگ الرٹ ملنے کے بعد بھوپال کی طرف موڑ دیا گیا۔ بھوپال ہوائی اڈے کے ایئر ٹریفک کنٹرول، فائر سروس اور ایئر لائنس ٹیموں نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ پرواز رات 8 بجے بحفاظت لینڈ کر گئی۔
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر رام جی اوستھی نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ سے کوئی آپریشن متاثر نہیں ہوا۔ افسر نے بتایا کہ معیاری حفاظتی پروٹوکول کے بعد شام 7 بج کر 33 منٹ پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا، چند منٹ بعد عملے نے اطلاع دی کہ وارننگ ہٹا دی گئی ہے اور جہاز کے سبھی سسٹم نارمل ہیں۔ جہاز میں 172 مسافر سوار تھے اور تمام آپریشن نارمل ہیں۔ طیارے کے تکنیکی معائنے کے بعد اسے دوبارہ بنگلورو کے لیے پرواز کی اجازت دی جائے گی۔
تکنیکی خرابی کے باعث ایئر انڈیا کی دہلی-بنگلورو پرواز کی بھوپال میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام 172 مسافر محفوظ