سمت بھارگو
راجوری/راجوری قصبے سے تقریباً 4 کلو میٹر دور ٹھنڈی کَسی کے مقام پر ایک دلخراش سڑک حادثے میں 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر چلنے والی ایک منی بس الٹ گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں مختلف تعلیمی اداروں کے 24 طلبہ بھی شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال راجوری منتقل کیا گیا، جہاں سے دو افراد کو تشویشناک حالت میں جموں ریفر کیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ـ
راجوری ٹھنڈی کَسی میں سڑک حادثہ، 26 افراد زخمی