عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہنجی پورہ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران دو پرانے ملی ٹینٹ ٹھکانے تباہ کر دیے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 9 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کی۔
عہدیدار نے کہا کہ احمدآباد اور نینگری پورہ کے جنگلاتی علاقوں کے درمیان دو پرانے ٹھکانے دریافت ہوئے جنہیں بعد میں تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھکانوں سے گیس سلنڈر، کپڑے اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کولگام کے جنگلات میں دو پرانے ملی ٹینٹ ٹھکانے تباہ