غلام نبی رینہ
کنگن/ وسطی ضلع گاندربل کے زیرو پوائنٹ کلن گنڈ کے مقام پر سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص لقمہ اجل بنگیا جبکہ ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرگل سے سرینگر جارہی ایک 16 چکی ٹرالاگاڑی زیر نمبر JHO5DR/2949 زیرو پوائنٹ کلن گنڈ کے مقام پر سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں لکھنو سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی جان گنوا بیٹھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ۔
اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت 28سالہ ثاقب احمد ولد شکیل احمد ساکن لکھنو شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔حادثے کی خبر موصول ہونے کے فورا ًبعد گنڈ پولیس،مقامی لوگ ،سی آر پی ایف طبی عملہ فائر سروسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاو کارروائی شروع کردی یہ حادثہ گزشت شب تقریبا ًنو بجے کے قریب پیش آیا ہے ۔ گنڈ پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
زیرو پوائنٹ کلن گنڈ گاندربل میں سڑک حادثہ ، ایک لقمہ اجل ،دوسرا مضروب