یو این آئی
چٹوگرام /ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان لٹن داس 23، جاکر علی 17، توحید ہردوئے 12، سیف حسن 5، نسم احمد 2، شمیم حسین 1 اور رشاد حسین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ تنظیم حسن ثاقب 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی۔ جیسن ہولڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے ۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے ۔ روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد نے 2، 2 جبکہ تسکین احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔